صدر آل پاکستان انجمن تاجران جاوید قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اتنا جھوٹ کہتی ہے کہ اب ہمیں یقین ہی نہیں آتا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں کراچی میں لگائے گئے حالیہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا۔
جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ کل میٹنگ میں تاجروں کو ریلیف دینے کا کہا گیا، آج جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
صدرآل پاکستان انجمن تاجران جاوید قریشی نے کہا کہ کراچی میں روز روز کے لاک ڈاؤن کا نقصان 50 ارب روپے کا ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت اتنا جھوٹ کہتی ہے کہ اب ہمیں یقین ہی نہیں آتا۔
Comments are closed.