وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ ترقیاتی پلان کا مقصد 14 اضلاع کے رہائشیوں کی معاشی ترقی ہے، حیدر آباد تا سکھر موٹروے جلد تعمیر کی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ ترقیاتی پلان پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء فہمیدہ مرزا، اسد عمر اور محمد حماد اظہر شریک ہوئے۔
عمران خان نے بدین، گھوٹکی، تھر، میرپورخاص میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ٹنڈو محمد خان، حیدر آباد اور سانگھڑ میں بھی اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل، شفافیت اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 444 ارب روپے کا سندھ ترقیاتی پلان 48 پی ایس ڈی پی منصوبوں پر مشتمل ہے، جبکہ 22-2021 کے لیے 26 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ 8 وفاقی وزارتوں اور محکموں کو 16.304 ارب روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔
Comments are closed.