سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران 59 میں سے 46 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے۔
چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 16 میں سے 8 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں، دو پر آزاد اور 2 نشستوں پر جی ڈی اے کامیاب ہوئی۔
جنرل ممبر کی 32 میں سے 21 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔
جنرل ممبر کی 2 نشست پر جی ڈی اے، ایک، ایک نشست پر ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
رکن ضلع کونسل کی 11 میں سے 6 نشستوں پر پیپلز پارٹی، 2 پر جی ڈی اے اور ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب رہا۔
علاوہ ازیں حیدرآباد میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے۔
Comments are closed.