جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے چوبیسویں روز عظیم الشان و تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،جبکہ شام 7 بجے جلسہ عام کا آغاز بھی ہوگیا.جلسہ عام سے جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے.
جماعت اسلامی کے دھرنے اور جلسہ عام کے حوالے سے شہریوں میں زبردست جو ش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے،کراچی کے 11اضلاع سے ریلیاں اور جلوس کی شکل میں لوگ جلسہ گاہ پہنچیں گے، شرکاء سہراب گوٹھ،واٹر پمپ، کریم آاباد، گرومندر،لسبیلہ،گولی مار،بابر مارکیٹ،لانڈھی 6، کورنگی ڈھائی نمبر، کورنگی کراسنگ،بنارس چوک، میٹروول،باب خیبر،ولیکا چورنگی،حبیب بینک،ریگل چوک سمیت مختلف مقامات پر دھرنا دیتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچیں گے.مرکزی دھرنے اور جلسہ عام میں شرکاء کے لیے فوڈ کورٹ کا انتظام کیا گیا ہے. فوڈ کورٹ میں موسم کی مناسبت سے مختلف کھانے تیار کیے جارہے ہیں.
Comments are closed.