بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مساجد میں مکمل ویکسی نیٹڈ نمازیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول (این سی او سی) نے ملک بھر کی عبادت گاہوں میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کا اجلاس سربراہ اسد عمر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کورونا کے سدباب کے لیے اجلاس میں تجاویز پر غور اور فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری کورونا پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ مساجد اور عبادت گاہوں میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو نماز کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد میں کھلی جگہوں پر نماز کا اہتمام کیا جائے گا، بزرگ اور بیمار افراد گھروں پر نماز ادا کریں گے، نمازی وضو گھر سے کر کے مسجد آئیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مساجد اور عبادت گاہوں سے قالین ہٹائے جائیں گے، نمازی بار بار ہاتھ دھوئیں اور سینیٹائزر کا ستعمال کریں۔ مساجد میں نماز ماسک کا استعمال اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

You might also like

Comments are closed.