سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کی دھکم پیل کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مکیش چاولہ زخمی ہوگئے تھے جو ہیئر لائن فریکچر کا شکار ہوگئے۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے منحرف اراکین کی پٹائی لگادی۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز سندھ اسمبلی پہنچے۔
کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو نے رجسٹر میں حاضری لگوائی، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا۔
تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔
پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جبکہ پیپلزپارٹی اراکین کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کی گئی۔
ویڈیو میں سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران رکن پی ٹی آئی سعید آفریدی کو تے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔
اس دوران صوبائی وزیر مکیش چاولہ کو زمین پر گرادیا گیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، تاہم اب ایکسرے رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ ہیئر لائن فریکچر کا شکار ہوگئے ہیں۔
مکیش چاولہ نے بتایا انھیں پاؤں میں شدید تکلیف تھے جس کے باعث انھوں ایکسرے کروایا تھا۔
Comments are closed.