سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی، اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔
کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد میں ووٹنگ ہوگی۔
سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں بھی پولنگ ہوگی۔
کراچی کے ضلع غربی، وسطی، کورنگی، جنوبی اور کیماڑی کی 11 یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
جماعت اسلامی اور پییلز پارٹی کراچی میں اپنی نشستوں کی تعداد سب سے زیادہ کرنے کے لیے آج زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔
حیدرآباد میں 10 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اورجنرل کونسل کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
نوشہرو فیروز، دادو اور ٹھٹھہ میں تین، تین نشستوں جبکہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، بدین اور سجاول میں 2-2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
جیکب آباد، کشمور، شکارپور، نوابشاہ، سانگھڑ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار اور جامشورو میں ایک ایک نشست پر پولنگ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی، 24 اضلاع میں 449 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 292 انتہائی حساس اور 157 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 24 اضلاع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 90 ہزار 295 ہے۔
Comments are closed.