جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سندھ، پنجاب میں شدید ژالہ باری اور بارش

سندھ اورپنجاب کےمختلف شہروں میں شدید ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کمالیہ، لودھراں، بھکر، خیرپور، جیکب آباد، کندھ کوٹ سمیت کئی شہروں میں بادلوں کی گھن گرج اور برستے اولوں سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جل تھل ایک ہوگیا، فیڈر ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سندھ کے علاقوں سکھر، شہداد کوٹ میں بارش سے گندم اور سرسوں کی کھڑی فصلیں متاثر ہو گئیں، جبکہ تنگوانی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ادھر لاہور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.