سندھ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ درسی کتب سے محروم ہیں، کراچی کے بیشتر اسکولوں میں درسی کتب فراہم نہیں کی جا سکیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کتب فراہم نہیں کی گئیں۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درسی کتب نہ ملنے سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔
اسکول، کالجز اور جامعات میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف ویکسینیشن کراچکا ہوگا۔
Comments are closed.