i am looking for a husband kristel hope is a dating site right for me jessica27 best dating websites for 20 year olds

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انخلاء کے بیشتر مسافر پاکستان سے دو خصوصی پروازوں سے امارات منتقل

افغانستان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیے گئے انخلاء کے بیشتر مسافروں کو دو خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد سے امارات منتقل کردیا گیا ہے۔

 غیر ملکیوں کو امریکی ایئر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی ایئر بیس پہنچایا گیا۔

افغانستان کی فضائی حدود اچانک بند کیے جانے کے بعد…

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی دونوں خصوصی پروازیں العید ایئر بیس پر اتریں، یو ایس اے ایف کی پرواز MOOSE25 گزشتہ شام اسلام آباد سے العید ایئربیس پہنچی، اسی طرح رات گئے اسلام آباد سے روانہ ہونے والی امریکی ایئر فورس کی دوسری پرواز LAWLS19 نے آج صبح العید ایئر بیس پر لینڈ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 دن کے دوران امریکی ایئرفورس کی کم از کم پانچ پروازوں کے ذریعے افغانستان سے  مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا تھا، ان مسافروں میں کافی تعداد امریکی فوجیوں کی بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.