سندھ میں آئندہ سال 2023ء میٹرک کے امتحانات 8 مئی اور انٹر کے 22 مئی سے ہوں گے جبکہ امتحانی پیٹرن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
آج بروز پیر کو سیکریٹری اسکولز کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔
سب کمیٹی کے اجلاس کے دوران آئندہ سال امتحانی پیٹرن کی تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر جوابات اور 40 فیصد لمبے جوابات ہوں گے۔
Comments are closed.