بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، بلوچستان، پنجاب کے سیلاب متاثرین وبائی امراض کے نشانے پر

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرین وبائی امراض کے نشانے پر آگئے۔ 

سندھ میں 24 گھنٹوں میں سانس، دمہ اور سینہ کی بیماریوں سے 12 ہزار 27 افراد متاثر ہوئے جبکہ ڈائریا کے 16 ہزار، ملیریا کے 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

ادھر پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سانس، بخار، ہیضہ، آنکھ اور جلدی امراض میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ 

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد، جعفرآباد کے کیمپوں میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی پر بچے، حاملہ خواتین اور بزرگ بیمار پڑنے لگے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.