سندھ حکومت نے ایک ماہ کے دوران برطانیہ سےآنے والوں کے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں چاہتے، ہم صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 ہفتے کیلیے بند کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کی تیسری لہر کا مزید پھیلاؤ رک سکتا ہے، ہم بندرگاہ پرسرگرمیاں اور گڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھناچاہتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے ، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ2ہفتوں کیلیے بند کرنے کی سفارش کررہےہیں۔
Comments are closed.