سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کی جنرل انڈسٹریز کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہمی منقطع کردی۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ فروخت معاہدے کے تحت دسمبر تا فروری سپلائی لازم نہیں۔ ایکسپورٹ انڈسٹری، کیپٹیو پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو سپلائی جاری ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ کے کاموں کو انجام دینے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان سوئی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے گیس کی طلب بڑھی ہے، لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔
Comments are closed.