اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا تھا آج(31جنوری )کو کوئی استعفیٰ دینے والا ہے، وہ جو مرتضی عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سنا تھا آج کوئی استعفی آنے والا ہے، ہم سے جو استعفے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے ان کو چھوڑیں، وہ جو مرتضی عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنا تھے وہ استعفے کہاں گئے؟ وہ استعفے کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئے۔
The post سنا تھا آج کوئی استعفیٰ دینے والا ہے، اسد عمر کی اپوزیشن پر تنقید appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.