سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔
تمام اسٹاف کو ہنگامی صورتحال کے دوران دستیاب رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ جہازوں اور کشتیوں کو فوری طور پر محفوظ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
بندرگاہ پر موجود سامان اور دیگر اشیاء کو تیز ہوا سے محفوظ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان بائپرجوائے 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے شمالی بحر ہند میں موجود ہے، اگلے 24 گھنٹوں تک اس کی شدت اسی رفتار سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے تقریباً 910 کلو میٹر دور ہے،، سمندری طوفان ٹھٹھہ سے 890 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، ممکنہ طور پر ساحلی علاقے تیز آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔
Comments are closed.