بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سمجھتے ہیں فیصلہ درست نہیں تو عدالتیں کھلی ہیں، مظفر حسین شاہ

چیئرمین سینیٹ کے  انتخاب میں پریذائیڈنگ افسر سینیٹر مظفر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ایسے ہے آج کے7 ووٹ ان کے حامیوں نے بدنیتی سے خراب کیے، اگر وہ سمجھتے ہیں فیصلہ درست نہیں تو عدالتیں کھلی ہوئی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری صبح سے شام تک کی کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں آیا۔

مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ قانون کہتا ہے نام کے اوپر لگائی گئی مہرٹھیک ہے،ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے۔

مظفر حسین شاہ نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق امیدوار کے نام کے سامنے خالی جگہ پر مہر لگانی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے مجھے ان کے یا میرے کہنے پر نہیں آئین کے مطابق مقرر کیا تھا، غلام اسحاق خان سے آج تک صدر مملکت ہی ایک ممبر کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.