کراچی پریس کلب پر سماجی رہنماؤں نے لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے لیے دھرنے میں بیٹھی خواتین پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔
شیما کرمانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سوائے احتجاج کے کوئی چارہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا خواتین کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہو رہا، ہم ان تمام خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں جو پُر امن احتجاج کر رہی ہیں۔
اس موقع پر سماجی رہنما ساجدہ بلوچ نے کہا کہ خواتین کسی بھی جماعت کی ہوں پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں۔
نغمہ شیخ کا کہنا تھا کہ طلبہ کی گمشدگی کے خلاف دھرنے پر پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ لاپتہ طلبہ کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا جہاں پولیس نے خواتین کے ساتھ پکڑ دھکڑ کی اور انہیں گرفتار کیا۔
Comments are closed.