جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سلیکشن کمیٹی کیلئے ٹی20 اسکواڈ میں مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب درد سر بن گیا

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کےلیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کےلیے مڈل آرڈر بیٹرز کا انتخاب درد سر بن گیا ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے پلان میں شامل نہیں ہیں۔

قومی چیف سلیکٹر وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کل کریں گے۔

قومی سلیکشن کمیٹی اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مضبوط مڈل آرڈر تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے، ابھی نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کےلیے بیٹرز کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کےلیے درد سر بنا ہوا ہے۔

سلیکٹرز تلاش میں ہے کہ ایسے بیٹرز منتخب کریں جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلیں اور ورلڈ کپ میں کام آئیں، ذرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک سلیکشن کمیٹی کے پلان میں شامل نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مسئلہ بیٹنگ کا نہیں، بولنگ کا ہے، ٹیسٹ میچ اُسے ہرانے کےلیے میچ میں 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ضروری ہے۔

پاکستان ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا، اب اس اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں کی جائیں گی۔

شاداب خان، احسان اللّٰہ، نسیم شاہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، آل راؤنڈر عماد وسیم ریٹائر ہو چکے، چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ایک دو روز میں اسکواڈ کے اعلان کا کہا ہے۔

منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا ماہ رواں کے آخر میں مختصر کیمپ لگایا جائے گا، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.