بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلیم مانڈوی والا پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کڈنی ہل ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ خرم ہمایوں نے خود کشی کرلی ، نیب لوگوں کو اس جگہ پہنچا رہا ہے ، جہاں وہ خودکشی کرلیں ،یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے ۔

جج محمد بشیر نے دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرنا تھا، وہ کہاں ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت اسی ریفرنس پر مقدمے کی سماعت کرے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آئندہ سماعت فردِ جرم کے لیے رکھ لیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے حکم میں کہا کہ تمام ملزمان پر 16 مارچ کو فردِجرم عائد کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.