ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

سلیمان شہباز کو بےگناہ قرار دینےکی سماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دینے کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

 کیس کے تفتیشی افسر ندیم اختر کی رپورٹ بھی حکم نامے کا حصہ بنائی گئی ہے۔

تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے کسی پبلک سرونٹ کے بے نامی دار رہنے کے متعلق شہادت نہیں ملی، سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی کوئی شہادت نہیں ملی، ملزم کے خلاف جرم میں ملوث ہونے کی بھی کوئی شہادت نہیں ملی، ان حالات و واقعات کے پیش نظر سلیمان شہباز کو بے گناہ افراد کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

اسپشل کورٹ سینٹرل کے جج فخر بہزاد نے کہا کہ تفتیشی افسر نے اس رپورٹ کی عدالت میں تصدیق کی ہے، تفتیشی افسر بغیر وقت ضائع کیے چالان عدالت میں جمع کروائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز نے اپنی درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی ہے، عدالت درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.