اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

سلیمان شہباز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

عمران خان نے کہا کہ اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان جو ریاست مدینہ تم بنا کر گئے اس میں توشہ خانہ چوری پر تمھارے ہاتھ کاٹ دینے چاہئیں۔

عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.