ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز اربوں روپے کا کیس معاف کروانے واپس آرہا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے نئے بیان میں شریف خاندان پر تنقید کی ہے۔
فیاض چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر این آر او 2 لے کر ملک سے فرار ہو گئیں ہیں اور سلیمان شہباز واپس آ رہا ہے، سلیمان شہباز اربوں روپے کا کیس معاف کروانے واپس آرہا ہے۔
فیاض چوہان نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار این آر او 2 سے مستفید ہو کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے واپس آیا، ملکی معیشت کے حالات متقاضی ہیں کہ فوری الیکشنز کروائے جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی ضد چھوڑ کر محض اقتدار کے مزے لوٹنے کے لیے ملک کو مت ڈبوئے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
سلیمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
سلیمان شہباز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔
Comments are closed.