بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلمان رفیق اور سبطین خان کی خوشگوار ماحول میں ملاقات

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے درمیان احتساب عدالت میں خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے۔

سلمان رفیق نے سبطین خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے اور ہم سب کی مشکلات آسان کرے۔

ملاقات کے دوران سبطین خان نے خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سلمان رفیق اور سبطین خان اپنے خلاف نیب ریفرنسز میں پیشی کے لیے احتساب عدالت آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.