امریکی حکام کی جانب سے سفارتکاروں کی سیکیورٹی پر مامور 650 امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رہنے کا امکان ظاہر کرنے پر طالبان ترجمان نے ردعمل دے دیا۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انخلا کی تاریخ کے بعد بھی اگر امریکی افواج افغانستان میں رہیں تو طالبان ردعمل کا حق رکھتے ہیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد اگر 650 امریکی فوجی افغانستان میں رہے تو یہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے کے تحت 11 ستمبر کے بعد امریکا افغانستان سے تمام فوجیوں کے انخلا کا پابند ہے۔
Comments are closed.