جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل ہونے پر اُن کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی ہے۔

نرمین سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’ ماما بابا! آپ کو شادی کی 20ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! آپ کی جوڑی اس پوری کائنات کی سب سے خوبصورت جوڑی ہے۔‘

سعید غنی کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ دونوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی اور مجھے سپورٹ کیا۔‘

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی شادی کو چھ برس مکمل ہوگئے۔

نرمین سعید غنی نے مزید لکھا کہ ’آپ دونوں کو 20 سال کا ساتھ مبارک ہو۔‘

اس کے علاوہ نرمین سعید غنی نے اپنے والدین کی شادی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویریں بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں۔

دوسری جانب سعید غنی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بچوں نے اُنہیں اور اُن کی اہلیہ کو خوبصورت سرپرائز دیا۔‘

سعید غنی کی فیملی فوٹو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.