بدھ 27؍ربیع الثانی 1444ھ23؍نومبر 2022ء

سعودی کھلاڑیوں نے وزیر کھیل کو کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

فیفا ورلڈکپ 2022 میں دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ارجنٹینا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی سعودی عرب کی ٹیم نے سعودی وزیر کھیل کو کندھوں پر اٹھالیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی گزٹ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے ساتھ جیت کا جشن منارہے ہیں۔

اس دوران کھلاڑی بھی ان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کندھوں پر اٹھالیتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دی۔

ورلڈکپ کے اس اہم میچ میں سعودی عرب کی فتح کا اسکور 1-2 رہا۔

سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا۔

سعودی کھلاڑی کی جانب سے دوسرا گول داغے جانے کے بعد بھی سعودی وزیر کھیل میدان میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور خوشی سے اچھل پڑے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.