سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چین کے صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ماحولیاتی چیلنجز سے نمنٹے کے لیے سعودی گرین اور مشرق وسطیٰ گرین اقدام کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے مارچ کے آخر میں گرین سعودیہ اور گرین مشرق وسطیٰ انیشیٹیو کا اعلان کیا تھا۔
اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں کاربن کے اخراج میں کمی، تیل کی پیداوار کے آپریشن کو ماحول دوست بنانا اور شجرکاری میں اضافہ کرنا ہے۔
Comments are closed.