جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا امریکی ہم منصب بلنکن سے رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سےٹیلی فونک رابطہ کیا۔ 

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سوڈان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سوڈان میں فوجی کشیدگی روکنے اور تشدد کے خاتمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے بحران پر بھی گفتگو کی۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیام امن کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.