سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ورلڈ اکنامک فورم میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی برائےشام گیئر پیڈرسن سے ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب اور اقوامِ متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوامِ متحدہ کے ایلچی برائے یمن سےبھی ملاقات ہوئی ہے۔
اس ملاقات کے دوران یمن کی سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی عرب اور اقوامِ متحدہ کی ان کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.