سعودی عرب 4 فیصد سالانہ منافع کے عوض ایک سال کیلئے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھے گا جبکہ 3 اعشاریہ 8 فیصد مارجن پر ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار فیول بھی دے گا۔ پاکستان کو تیل بھی واپس کرنا ہوگا۔
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بینک میں رکھنے اور ادھار پر تیل خریداری کے معاہدوں کی منظوری دے دی۔
معاہدوں کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے الگ الگ سمریوں کے تحت دی گئی۔ دونوں معاہدوں کی مدت ایک سال ہو گی۔
پاکستان ادھار تیل خریداری پر سالانہ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن جبکہ 3 ارب ڈالر کے ذخائر پر 4 فیصد منافع سعودی عرب کو دے گا۔
Comments are closed.