سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 549 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 5 مریض انتقال کرگئے، اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 661 ہوگئی ہے۔
اسی طرح سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 81 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 531 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز 2 ہزار 357 ہیں، جبکہ کورونا کے 343 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.