سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 36 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور اس دورانیے میں ایک مریض انتقال کرگیا۔
ریاض سے سعودی وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 443 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ آج ایک مریض انتقال کرگیا ہے جس کے بعد مملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی کُل تعداد 8 ہزار 824 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں 48 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 590 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.