سعودی عرب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 11 مریض انتقال کرگئے، جبکہ اس عرصہ میں عالمی وباء کے ایک ہزار 146 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں ایک ہزار 146 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 730 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے 11 مریض انتقال کرگئے، اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 237 ہوگئی۔
سعودی عرب میں کورونا کے ایک ہزار 86 مریض صحتیاب ہوئے، یوں مملکت میں اس وبائی مرض سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 89 ہوگئی۔
Comments are closed.