سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کا سعودی عرب سے گہرا تعلق ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اقتصادی امور نے سعودی حکومت کے ترقیاتی پلان پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی۔
عمر ایوب نے سعودی حکومت کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا، جبکہ سعودی سفیر نے پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا۔
Comments are closed.