جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں 2 مختلف کار حادثات میں 5 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں 2 مختلف کار حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق نجران میں 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے.

ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب الباحہ العقیق روڈ پر اسٹیڈیم کے قریب ہوئے ٹریفک حادثے میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو کنگ فہد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.