
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ عالمی وباء میں مبتلا 3 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 134 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 716 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 53 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے کہا کہ مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 178 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.