سعودی عرب نے سفری پابندیوں کی مدت میں توسیع کر دی جب کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے 31 مارچ سے پابندیاں اٹھانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے 17 مئی سے سفری سہولیات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 17 مئی سے شہری، بحری، بری اور فضائی راستوں سے مملکت سے باہر جا سکیں گے اور واپس بھی آ سکیں گے۔
اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ سے سفری پابندیاں ختم کر کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں سے شہریوں کی بیرون ملک آمد و رفت بحال ہو سکے گی تاہم اب کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیوں کے دورانیہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کی فراہمی کا شیڈول تبدیلی کر دیا۔ یہ فیصلہ ویکسین کی وصولی میں تاخیر کے سبب کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ وہ 15 فروری سے باقی ماندہ ویکسین کی فراہمی شروع کردے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ نئی تاریخ دی گئی ہے۔ کمپنی کئی ملکوں کو ویکسین مقررہ وقت پر برآمد نہیں کرسکی ہے۔
The post سعودی عرب میں سفری پابندیوں میں توسیع،ویکسین کا شیڈول تبدیل appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.