بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب میں سات مراحل پر مبنی پہلی ویمن سائیکلنگ ریس کا اعلان

سعودی عرب میں پہلی ویمن سائیکلنگ ریس کا اعلان کردیا گیا۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق ویمن ریس رواں سال 14 اکتوبر کو ہوگی۔ 

چیئرپرسن لیڈیز سائیکلنگ کمیٹی شہزادی مشاعل بنت فیصل نے کہا کہ خواتین سائیکلنگ ریس تاریخی لمحہ ہے۔ خواتین کے سائیکلنگ مقابلے7 مراحل میں ہوں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ سائیکلنگ ریس کا مجموعی فاصلہ 625 کلومیٹر ہوگا۔ مقابلے سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.