ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

سعودی عرب میں رمضان کے دوران اعتکاف اور افطار پارٹیوں پر پابندی عائد

کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی مساجد میں رمضان المبارک کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی۔ جبکہ اجتماعی افطار پارٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

ہوٹل بند اور بازار کھلے رہیں گے، ریستوران، کیفے، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر کے کارکنوں کو ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا۔ 

ادھر سلطنت عُمان میں 28 مارچ سے 8 اپریل تک رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

جبکہ بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا، گجرات اور پنجاب میں کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ میں ماسک نہ لگانے والوں پر 500 روپے جرمانہ ہوگا۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا سے متعلق قوانین کا نفاذ ستمبر تک بڑھادیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.