سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 999 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7006 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1005 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 707 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ایکٹیو کورونا کیس 7 ہزار 589 اور 1356 کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.