سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 369 نئےکیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ 5 مریض انتقال کرگئے۔
ریاض سے جاری سعودی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 356 ہوگئی۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 306 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 368 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز 2 ہزار 573 ہیں، جبکہ 417 کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.