جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

سعودی عرب :ریاض میں تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ

سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں آگ بجھادی گئی جبکہ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی وزیر توانائی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی تنصیبات اور شہریوں کے خلاف ہونے والے بزدلانہ حملوں میں صرف سعودی ریاست ہی ہدف نہیں بنتی بلکہ بین الاقوامی معیشت، تیل کی ترسیل میں استحکام سمیت عالمی امن بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

حوثی باغیوں نے حملے کہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ڈرونز نے ریاض میں آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب آئل ریفائنری پر ہونے والے حملوں کی امریکا، فرانس، مصر اور اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.