سعودی عرب نے یکم دسمبر سے پاکستان،انڈونیشیا، برازیل، ویت نام، مصر اور بھارت سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے بعد ان چھے ممالک سے آنے والے مسافروں پر کسی دوسرے ملک میں دو ہفتے گزارنے کی شرط ختم ہوجائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظورشدہ رہائش گاہ میں پانچ دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا چاہے ان کی کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو تاہم انھیں لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
Comments are closed.