بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب، خاتون ڈرائیور نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی

سعودی عرب کے صوبہ الافلاج میں خاتون ڈرائیور نے پیٹرول پمپ پر گاڑی فیول مشین سے ٹکرا دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے فیول مشین تباہ ہوگئی اور گاڑی کے آگے کے حصے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد خاتون اور گاڑی میں سوار ایک شخص گاڑی سے اتر کر باہر آگئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے آگ پر فوری قابو پالیا جس کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.