سعودی عرب کے صوبہ الافلاج میں خاتون ڈرائیور نے پیٹرول پمپ پر گاڑی فیول مشین سے ٹکرا دی جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے فیول مشین تباہ ہوگئی اور گاڑی کے آگے کے حصے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد خاتون اور گاڑی میں سوار ایک شخص گاڑی سے اتر کر باہر آگئے۔
موقع پر موجود لوگوں نے آگ پر فوری قابو پالیا جس کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.