وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سال 2011 میں پاکستان میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران کراچی میں2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 2011 میں سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی۔
شیخ رشید نے کہا کہ واقعے کا بظاہر مقصد پاکستان سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔
وزیرداخلہ نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed.