ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر سعودی حکومت نے خصوصی ڈاک اسٹیمپ جاری کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین عظیم برادرانہ تعلقات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کی جاری کردہ ڈاک اسٹیمپٹ میں پاکستان کے سابق گورنر جنرل غلام محمد کے سنہ 1953 میں دورہ سعودی عرب کی تصویر شامل ہے۔
گورنر جنرل غلام محمد نے اس دورے میں سعودی بادشاہ عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔
حکومت پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج سے اس موقع پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاک کا عالمی دن 9 اکتوبر کو پوری دنیا میں منایا گیا تھا۔
Comments are closed.