جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت جنگ بندی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شہریوں کے مکمل تحفظ کے حصول کے لیے پُرتشدد کارروائیوں میں توسیع نہ کیے جانے کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.