جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

سعد رفیق نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

رہنما مسلم لیگ ن اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے پنجابی زبان میں اسٹیج ڈرامے کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ن لیگی رہنما نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قہقہے کے ایموجیز بھی استعمال کیے۔

وفاقی وزیر کے اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو 2 ہزار سے زائد بار لائک کیا جا چکا ہے۔

سعد رفیق کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سیکڑوں صارفین ویڈیو پوسٹ کو ری ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.